خواب میں تصویر بنانے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چھت اور گھر کی دیواروں پر نقاشی کرتا ہے دلیل ہے کہ دنیا دار ہی اور دنیا کے کاموں فریفتہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قاشی اور مصوری کار باطل اور نا حق ہے چنانچہ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ ما ھذہ التماثیل التی انتم لھا عاکفون ( یہ کیا تصویریں ہیں کہ جن پر تم لگے بیٹھے ہو) حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نقاشی دنیا پر فریفتہ ہونا ہے اور راہ راست چھوڑ کر راہ باطل پر چلنا ہے۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھوں پر سیاہی کا خضاب اور نقش بنائے ہیں۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کمانے میں مکر اور حیلہ کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نقاشی چار وجہ پر ہے: (1) دنیا آرائش (2) بے ہودہ کام (3) مکرو حیلہ (4) فریب اور جھوٹ ۔
ایک تبصرہ شائع کریں