خواب میں لنگڑا ہونا



خواب میں لنگڑا ہونا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لنگڑا ہونا۔ دلیل ہے کہ ایسے کام کرے گا کہ جن میں خیر اور شر اور سستی اور ضعیفی اور توانائی ہو گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو لنگڑااور کمزور دیکھے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کی نگاہ میں ذلیل و خوار ہو گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو لنگڑا دیکھے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں شکستہ ہو گا اور اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو جان بوجھ کے لنگڑا بنایا ہے۔دلیل ہے کہ اپنی معیشت کے کام میں کسی سے مدد مانگے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لنگڑا ہوا ہے اور لاٹھی کے سہارے چلتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی معتبر آدمی سے مدد چاہے گا اور اس کی مراد حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ قصدا اپنے آپ کو لنگڑا بنایا ہے۔ دلیل ہے کہ ظاہری طور سے کسی پر بھروسہ کرے گا اور اصل میں اس پر اعتماد نہ ہو گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے آپ کو دیکھے کہ دونوں پاؤں سے لنگڑاتا ہے اور دونوں ہاتھ میں لکڑی پکڑ کر چلتا ہے۔ دلیل ہے کہ شادی خانہ داری کے شغل میں عاجز اور درماندہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کانٹے کی وجہ سے جو اس کے پاؤں میں لگا ہے چل نہیں سکتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس آدمی کے شر سے امن میں ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں پاؤں میں کانٹا لگا ہے اور سوجے ہوئے ہیں اور لنگڑاتا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر حسد کرے گا اور اس کا مال اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ 


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر لنگڑا خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں درست ہو گیا ہے اور لنگڑاتا نہین ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بستہ کام کشادہ ہوں گی اور جس مراد سے نا امید ہے وہ پوری ہو گی اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لنگڑا پن پانچ وجہ پر ہے: (1) کاموں میں سستی (2) نامرادی (3) درویشی (4) غم و اندوہ (5) عیش و عشرت کا نقصان


0/Post a Comment/Comments