خواب میں لگام دیکھنا



خواب میں لگام دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ لگام ٹوٹی یا ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مرتبہ اور بزرگی میں نقصان ہو۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑوں کی طرح اس کے سر پر لگام ہے۔ دلیل ہے کہ روزہ رکھے گا۔ اور گناہوں سے توبہ کرے گا۔


حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ جو شخص نابکار اور بدسگال ہے اس کے منہ میں لگام ڈالی جاتی ہے۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لگام تین وجہ پر ہے: (1) شرف اور بزرگی (2) روزہ رکھنا (3) ادب اور دانائی اور خواب میں لگام فروش ولایت کے کاموں کی تدبیر کرنے والا ہے۔


0/Post a Comment/Comments