خواب میں لقوہ ہونا



خواب میں لقوہ ہونا



لقوہ ایک بیماری ہے جس سے منہ ٹیڑھا ہو جاتا ہے۔ 


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ لقوہ کی بیماری سے اس کا چہرہ ٹیڑھا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے نزدیک ذلیل و خوار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ خوبصورت اور عمدہ ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں معزز اور مقبول ہو گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقوہ نفاق پر دلیل ہے کہ لوگوں میں نفاق کی باتیں کرے گا۔ اور اگر دیکھے اس کو لقوہ ہو گیا ہے۔ بیماری کے ظاہر ہونے اور نقصان دین پر دلیل ہے۔


0/Post a Comment/Comments