خواب میں طوطا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں طوطا فرزند یا غلام ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ طوطا اس کے ہاتھ سے اڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ طوطا اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ ایسی بات یا کام کرے گا کہ جس سے لو گ تعجب کریں گے ۔ اور مادہ طاطا دوشیزہ لڑکی ہے ۔ اور زمردین رنگ کا طوطا دین کی پاکی پر لیل ہے یا پار سا غلام ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مادہ طوطے کو مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی منہ میہں مقعد سے طوطا نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ جو اس کی شان میں بری باتیں کہا کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں طوطا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند اور غلام (۲)کنواری لڑکی (۳)پارسا شاگرد۔
ایک تبصرہ شائع کریں