خواب مین لا ٹھی دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں لاٹھی۔ بزرگوار با عزت شخص ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لاٹھی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی سے عزت اور مرتبہ حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی لاٹھی ضائع ہوئی ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لاٹھی پر ٹیک لگائے ہو ئے ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑ ے آدمی کی مدد سے جس چیز کی تلاش میں ہے حاصل کرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ لاٹھی اس کے ہاتھ میں دراز ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ مراد کو پہنچے گا اور اگر کوتاہ ہو جائے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی لاٹھی کو بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لاٹھی اس سے باتیں کرتی ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لاٹھی کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)بڑا سردار (۲)بادشاہ (۳) قوت وطاقت ۔
ایک تبصرہ شائع کریں