حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آگ روشن کرنا بادشاہ کو قوت کی دلیل ہے اور بغیر دھوئیں کے آگ دلیل ہے فروغ اور رونق اور زرو مال اور سامان جمعیت ملک جو دل کی خوہش کے بمو جب اور دھوئیں والی آگ بادشاہ کے ظلم اور غم و اندوہ اور نقصان پر دلیلاگر گرم ہونے کے لئے آگ روشن کی یا کوئی اور گرم ہووے تو دلیل ہے کہ کوئی چیز طلب کرے گا اور نفع پائے گا۔ اوراگردیکھے کہ بے فائدہ آگ روشن کی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بے وجہ لڑائی اور جھگڑا کرے گااگر کوئی چیز بریان ( بریان کرنا : کسی چیز کو بھوننا ) کرنے کے لئے آگ روشن کی ہے تو دلیل ہے کہ لوگو ں کی غیبت ( غیبت :کوئی بات پس پشت کرنا ) کے لیے کوئی کام کرنے تاکہ کسی کا حال معلوم ہو اور اگر اس بھنی ہوئی چیزکو کھائے تو دلیل ہے کہ اسی قدر دوزی اس کو غم واند وہ کے ساتھ ملے گی۔ اور اگر دیکھے کہ دیگ کے نیچے آگ روشن کرتا ہے اور گوشت یا اورکوئی چیز ہے تو دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا کہ جس سے صاحب ( صاحب خانہ : گھر والا ، گھر کا مالک ) خانہ کو فائدہ پہنچے گا اور اگر اس دیگ میں کوئی کھانے کی چیز نہیں ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس کام سے اند وہ اور غم ہوگا ۔ اگر روشنی کے لئے آگ جلائی ہے تو دلیل ہے کہ کام کو حجت اور دلیل سے کام کرے گا اور اگر حلوہ بنانے کے لیے آگ کو روشن کیاہے تو دلیل ہے کہ اس کو نیک بات کہیں گے
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگردیکھے کہ کس یجگہ کو جلانے کے لئے آگ کو روشن کیا ہے تو دلیل ہے کہ اہل مو ضع ( اہل م وضع : گاوں والے) کی بدی اور غیبت کرے گی اور اگر آگ کو بغیر کھانے پکانے کے تنور یا آتش دان ( آتش دان : چو لہا و غیر ہ ۔جہا ںآگ جلا ئی جائے) میں روشن کرے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے خو یشوں اور اہل خانہ کے ساتھ لڑے گا اور اپنے فائدہ کے لئے آگ روشن کرنا چاہتا ہے تو آگ روشن نہیں ہوئی ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے علم سے فائدہ اٹھائے گااور اگر بادشاہ ہے تو عزت اور مرتبہ اور دولت زیادہ ہو گی ۔اگردیکھے کہ آگ روشن کی ہے اور بجھ گئی ہے تو یہ اس کے ہلاک ہونے کی دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے تاکہ لوگ اس کی روشنی سے اپنی جگہ پر چلے جائیں تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم اور حکمت سے فائدہ اٹھائیں گے اور راہ راست پر آئیں گے۔ اگر دیکھے کہ آگ کمزور ہو رہی ہے اور اس کا نور کم ہو رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کے احوال متغیر (احوال متغیر ہوں گے: حالات بدل جائیں گے)ہوں گے اور دنیا سے رحلت (رحلت کرے گا: مر جائے گا) کرے گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے اور راہ راست پر روشن نہیں ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے گمراہ ہوں گے ۔ اور اگر سودا گر خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی موضع کو جلانے کے لئے آگ روشن کی ہے اور آگ نے اس کو نہیں جلایا ہے تو دلیل ہے کہ بددیانتی سے خریدو فروحت کرے گااور اس کا مال حرام کا ہو گا اورار دیکھے کہ ہمسایہ کے گھر سے آگ لیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام پہنچے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں