حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ معمولی آہن کا خواب میں دیکھنا خادم ہے۔ ورنہ بقدر آہن دنیا کامال ملے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے خواب میں لوہا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس لوہے کہ قدر پر کوئی اس کو دنیاوی مال دے گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوہے کا دیکھنا صلاحیت اور بادشاہت سے نسبت رکھتا ہے چنانچہ حق تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے:۔وانزلنا الحید فیہ باس شدید و منافع للناس (ہم نے آہن کو اتارا ۔اس میں سخت لڑائی اور لوگوں کے لئے فا ئد ے ہیں ) اگر دیکھے کہ لوہے کو پتھر سے نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سختی پیش آئے گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ قل کو نوا حجازۃ و خیا و خلقا مما یکبر فی صدور کم (کہہ دو کہ تم پتھر یا لوہا ہو جاؤ ۔ یا اس سے بھی بڑھ کر جو تمہارے خیال میںآئے)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آہنگری (آہنگری :لوہارا کام ) کرتاہے ۔ حا لا نکہ وہ آہنگروں میں سے نہیں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی کے ساتھ جھگڑا ہوگا۔ اور اگر یہ خود آہنگر ہے تو یہ خواب خیر و منفعت (خیر و منفعت:بہتری او ر فائدہ ) کی دلیل ہے اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ آہنگری کی تاویل بادشاہ اوربزرگ ہے۔جو کہ عادل اور انصاف کرنے والا ہو۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دیکھنا آہنگر کو خواب میں جبکہ وہ معروف اور واقف ہوتو بادشاہی کی دلیل ہے ا ور اگر معروف کو نہ دیکھے تو جو کچھ دیکھا ہو گا، اس کی نیک اور بدتعبیر کی طرف رجوع کرے گی اور اگر خواب میں دیکھے لوہے یا پیتل کو گلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص لوگوں کی غیبت کرتا ہے اور برا کہتا ہے۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ جو چیز خواب میں لوہے کی خواہ سوزن (سوزن :سوئی) دیکھے۔ دلیل نفع اور قوت اور ولایت اورتوانائی (توانائی:ہمت ۔ طاقت )اور دشمن پر فتح پانے کی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں