خواب میں گھر کی بنیاد رکھنا

خواب میں گھر کی بنیاد رکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے نئی بنیاد رکھی ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر خاص و عام سے فائدہ دیکھے گا۔ اوراگر نا معلوم جگہ پر بنیاد رکھی ہے اورمعلوم نہیں کہ کس کی ملک ہے تودلیل ہے کہ دین ودنیا کا کام بے فائدہ رہے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بنیاد کو زمین پر اور اپنی ملکیت میں رکھا ہے تودلیل ہے کہ حلال روزی کا فائدہ اٹھائے گا۔ 
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بنیاد پکی اینٹ اورچونے کی رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا۔ اوراگردیکھے کہ کچی اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دین کا کام میں اس کا مر تبہ بلند ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے اوراوپر اٹھائی ہے تودلیل ہے کہ دنیا کے کاموں میں مصروف ہوگا۔ اوراگر صاحب خواب خود بنیاد رکھتا ہے اورمزدوری لیتا ہے تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے فائدہ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بنیاد کچی اینٹ اور گارے سے بنا کر اونچا کیا ہے تودلیل ہے کہ عام لوگوں سے فائد ہ حاصل کرے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے شہر بنایا ہے تودلیل ہے کہ لوگوں کی جماعت کو اپنی پناہ گاہ میں لے گا۔ اوراگر دیکھے کہ قلعہ بنایا ہے تودلیل ہیکہ دشمنوں کی شرارت سے امن میں رہے گا۔ اوراگر دیکھے کہ محل بنایا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں مشغول ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ مکان بنایا ہے اوراس میں بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ فائدہ کی چیز دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مسجد بنائی ہے تودلیل ہے کہ لوگوں کو اصلاح کے کام میں لائے گا اوراگر دیکھے کہ منار کی بنیاد رکھی ہے تودلیل ہے کہ اس کا نام خیرات میں ظاہر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نقش دار چیز بنائی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا اوراگر دیکھے حمام بنایا ہے تو دلیل ہے کہ رنج و غم میں پڑے گا۔ اوراگر دیکھے کہ باغ بنایا ہے تو دلیل ہے کہ پارسا اور دولت مند عورت کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ گورستان بنایا ہے تو دلیل ہے کہ آخرت کے کام میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ قبہ بنایا ہے تودلیل ہے کہ قدر و منزلت کی تلاش کرے گا اور جس بنیاد کی دیکھے کہ تیار کرلی ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور دین کا کام پورا کرے گا اور اگر اسے ناتمام چھوڑے تو اس کے کام ناتمام رہیں گے

0/Post a Comment/Comments