حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاؤں کی ایڑی کاروبار کے انتظام اور آدمی کی کمائی پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی ایڑھی ٹوٹ گئی ہے جو دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہو گا کہ جس سے پشیمانی اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں کی ایڑی چر گئی ہے یا زخمی ہوگئی ہے تو اس کی بھی وہی تاویل ہے لیکن پہلے کی نسبت ندامت کم ہو گی
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے پاؤں کی ایڑی کاٹی اور کھائی ہے اور درندوں کی دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ کمائے گا، کھائے گا اور دشمنوں کو دے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ایڑی گری ہے تو دلیل ہے کہ بے کار اور درویش ہو گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں