خواب میں موسم گرما دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ گرمی میں دیکھنا بادشاہ سخت ہے ۔ اگر میں موسم گرما کو دیکھے کہ اس سے لوگوں کو نقصان پہنچ رہا ہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو بادشاہ سے خیر و صلاح ہوگی ۔ موسم گر ما کو وقت پر دیکھنا بہایت عمدہ ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں تابستان کو وقت پر اس طرح دیکھے کہ جہاں خوش ہے اور درخت میوؤں سے لدے ہوئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور دولت زیادہ ہوگی اور اس کا کام مراد کو پہنچے گا۔ اور عام آدمی کا میں بادشاہ سے قوت اور مدد پانا ہے ۔ اور اگر موسم گرما کو کوئی شخص بے وقت دیکھے تو پھر اس کی تاویل اول کے خلاف ہے
ایک تبصرہ شائع کریں