خواب میں جسم کے پٹھے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پٹھا میں حال اور اس کے کام کوجمع کرنے والاہے ۔ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ پٹھا اس کے جسم پر خشک ہوگیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دوست اس کے کام کا وکیل اس سے جدا ہو گا دنیا سے رحلت کرے گا۔ اوراگر کوئی میں دیکھے کہ اس کے جسم کے پٹھے خشک ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ دوستوں سے جدا ہو گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم کے پٹھے اپنوں اور اہل خانہ کی دلیل ہیں۔ اوراگر میں دیکھے کہ اس کے جسم کے پٹھے سخت اور قوی ہیں ۔ تو دلیل ہیکہ اس کے خویش و اقارب اور اہل خانہ بد حال اور ضعیف ہوں گے۔

0/Post a Comment/Comments