حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں سفید پیراہن (قمیض،کرتہ) دیکھنا مرد ہے ۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ پیراہن کاد یکھنا اس کے حال اور کام اور کسب و معیشت کی دلیل ہے۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ نیا اور فراخ پیراہن پہنے ہوئے ہے تو صلاح کار اور نیک احوال کی دلیل ہے ۔ اور اگرپیراہن کا ایک ٹکڑا پھٹا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل نیک اور بد کے درمیان ہے اوراگر دیکھے کہ اس کا پیراہن پرانا اور میلا ہے تو دلیل ہیکہ درویشی اور بے چارگی اور رنج و غم اس کو پہنچے گا۔ اور جس قدر کہ پیراہن زیادہ پرانا اور میلا اورب زیادہ پھٹا ہو گا۔
بلا اور مصیبت اور خوف زیادہ ہوگا کہ صاحب ہلا ک ہو گا۔ اوراگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو اپنا پیراہن پہنایا اور دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے بادشاہی لے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس نے نیا پیراہن پہنا ہے تو دلیل ہے کہ ظاہر میں نیک اور باطن میں بد ہے اوراگر دیکھے کہ اس کا پیراہن اور شلوار میلے ہیں اور پرانے ہیں تو دلیل ہے کہ اگر تونگر ہے تو درویش ہو جئے گا اور غم و اندوہ میں گر فتار ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس نے نیا اور فراخ پیراہن پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر عیش فراخ ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ پیراہن تنگ ہے تو دلیل ہے کہ اس پر عیش تنگ ہو گا ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا پیراہن پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا راز ظاہر ہو گا۔اوراگر دیکھے کہ خواب میں دیکھے کہ اس کا پیراہن بغیر گریبان کے ہے اور اس میں ایک درز ہے اور بے آستین پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت نزدیک آئی ہوئی ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا پیراہن دراز ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا اوراس کی مراد پوری ہوگی۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس کا گریبان پیھچے سے پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر جھوٹی تہمت لگے گی۔ فرمن حق تعالیٰ ہے: وان کن قمیصہ قد من دبر فکذبت(اوراگر اس کا کرتہ پیچھے سے پھٹا ہوا ہے تو وہ جھوٹی ہے) اوراگر میں دیکھے کہ اس نے پیراہن کسی کو دیا ہے اوراس نے وہ پیراہن اپنے اوپر ملا ہے تو دلیل ہے کہ بے غم ہو گا اور کسی جگہ سے اس کو بشارت آئے گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ انھبو بقمیصی ھنا فالقوہ علی وجہ ابی یات بصیر ا(اس میری قمیص کو لے جاؤ اور میرے باپ کے چہرے پر ڈالو وہ بینا ہوجائے گا) اوراگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں پیراہن خون آلود ہے تودلیل ہے کہ مدت تک غم اور اندوہ میں رہے گا۔
اوراگر میں دیکھے کہ اس نے پھٹا ہوا پیراہن پہنا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام پراگندہ ہو گا اور اس کا راز ظاہر ہو جائے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں پیراہن نیا اور فراخ دیکھنے کی تعبیر چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، لوگوں کو دیدار ۔ دوم، ستر ۔سوم ، عیش خو ش۔ چہارم ، ریاست ۔ پنجم ، آرام اور خوشی ۔ ششم ، بشارت۔
ایک تبصرہ شائع کریں