خواب میں چمڑے کا تسمہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دوال کا دیکھنا خیر و منفعت کی دلیل ہے ۔ اس جانور کی قیمت کی قدر پر کہ جس کے چمڑے کا تسمہ بنا ہوا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دوال کو پارہ پارہ کیا ہے یا ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر ضرر دیکھے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے چمڑے کے تسمے ہیں اور وہ تسمے حلال جانور کے چمڑ ے کے ہیں ۔ دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو مال حرام پائے گا ۔

0/Post a Comment/Comments