خواب میں گال دیکھنا

خواب میں گال دیکھنا

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں رخسار رو شنائی اور آدمی کے لیے بزرگی ہے ۔ اور اگر خواب دیکھے کہ اسکا رخسار پاکیزہ اور سرخ ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں روشناس ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا رخسار سیاہ یا زرد ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ رخسارہ خواب میں لوگوں کی آرائش اور گھر کا مالک ہے اور اگر جھلسا ہوا رخسارہ دیکھے تو صاحب خانہ کے لیے بہتری اور نیکی کی دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں رخسارہ دیکھنا حال کی بہتری اور آدمی کی خوشی کی دلیل ہے ۔ اور برا رخسار غم واند وہ اور بیماری ہر دلیل ہے ۔

0/Post a Comment/Comments