خواب میں دنبہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دنبہ مال کا بدرہ ہے کہ اس کی حفاظت کرتا ہے ۔ یا عورت کا مال ہے اس کی بڑائی اور چھوٹائی کے اعتبار پر۔ اور اگر دیکھے کہ بنی کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مشتبہ مال کھائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ پختہ دنبہ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دشمن اس کے مال میں سے کھائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو دنبے کی طرح چکی لگی ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا جو صاحب دولت و اقبال ہو گا اور روزی فراخ ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دنبہ دیکھنا سونے کا تھیلا ہے

0/Post a Comment/Comments