خواب میں جہنم دیکھنا

خواب میں جہنم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دوزخ میں ہے اور باہر نہیں نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ گار اور بد عمل ہو گا ۔ اور اگر دوزخ کو دیکھے اور اس کو اس سے کوئی تکلیف نہیں پہنچی ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور آخر کار سلامتی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوزخ میں مقیم ہے اور نہیں جانتا ہے کہ کب اس میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ دنیا میں روزی کے در پہ رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اہل دوزخ کا کھانا کھاتا ہے اور آگ میں جل رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا میں برا عمل کرے گا ۔ اور آخرت میں اس پر وبال ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو فرشتہ نے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر دوزخ میں ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کے لیے بدبختی کی علامت ہے ۔
 حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنے آپ کو دوزخ میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ گناہ کرنے پر دلیر ہو گا اور اگر دیکھے کہ تھوہر اور کھولتا ہوا پانی پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ علم باطل اور مجمول میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار کھینچی ہے اور دوزک میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ فحش اور بری بات کہے گا ۔اور اگر یکھے کہ دوزخ میں کوئی چیز کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی یتیم کا مال کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دوزخ کے پاس آگ روشن کی ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی مشکل کام اسکو پیش آئے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو دوزخ میں کھینچ کر لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ آخر کارکافر ہو گا ۔ یوم یسحبون فی النار علی و جو ھم ذوقوا مس سقر()جن دن چہروں کے بل دوزخ میں گھسیٹ کر ڈالے جائیں گے ۔ دوزخ کی گرفت کا عزاب چکھو ) اور اگر دیکھے کہ دوزخ میں گیا ہے اور باہر آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جو گناہ اس نے کیا ہے، اس سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو دوزخ میں لے گئے ہیں ۔ اور وہ فریاد تک نہیں کر سکاہے ۔ یہ ایک کفر کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ قال اخسؤ افیھا و لا تکلمون (حکم ہو گا کہ اس میں دفع ہو جاؤ اور بولومت ) اور اگر دیکھے کہ اس نے دوزخ کی آواز سنی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی ہیت اور سیاست پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھی کہ اس نے دوزخ کے پاس قرار لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا اس پر تنگ ہو گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دوزخ کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)حق تعالیٰ کا غضب(۲)گناہ میں مبتلا ہونا (۳)بادشا کا ظلم (۴)دنیا کی تنگی(۵)رنج ومصیبت(۶)اس کو دوخی ہونا ۔

0/Post a Comment/Comments