خواب میں ڈول دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈول ایساشخص ہے کہ نا پہچانے ہوئے مال کو نکالتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈ ول کو پانی سے بھرا ہے یا ڈول سے پانی نکلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال رنج اور سختی سے حاصل کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس صاف پانی کا بھرا ہوا ڈول ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو آسانی سے مال ملے گا ۔اور اگر دیکھے کہ وہ ڈول کے ساتھ پانی کسی نہر میں سے لے رہا ہے ۔ تو دلیل یہ ہے کہ بقدد اس کے وہ مال پائے اور اس مال کو کسی مکر اور حیلے سے ہاتھ میں لائے اور اگر دیکھے کہ ڈول کے ساتھ زمین پر پانی گراتا ہے دلیل ہے کہ مال کو نیکی میں خرچ کرے گا ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بڑا ڈول ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مالدار آدمی سے دوستی کرے گا اور اس سے نفع پائے گا

0/Post a Comment/Comments