خواب میں دیوار دیکھنا

خواب میں دیوار دیکھنے کی تعبیر

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ د یوار خواب دیکھے والے کا حال ہے ۔ اگر دیکھے کہ عمدہ اور مضبوط د یوار ہے تو دنیا میں حال کی نیکی کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ د یوار پرانی ہے اور اس کو گراتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ نئی دیوار ہے اور خراب کرتا ہے ۔ تو دیوار کی خرابی کے مطابق غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار کمزور اور تنگ ہے دلیل ہے کہ اس کا حال دنیا میں کمزور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار پر اس کا پاؤں تھا دلیل ہے کہ اس کا حال مستقیم ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ د یوار لٹکی ہوئی ہے ۔ تو اس کے پرا گندی احوال اور زوال عیش کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار گرگئی ہے ۔ دلیل ہے کہ معیشت اور صنعت سے گرے گا ۔حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ اگرکوئی دیکھے کہ دیوار شہر کی یا جامع مسجد کی گرپڑی ہے تو دلیل یہ ہو حاکم اس شہر کا ہلاک ہو ؤے ۔
حضرت جعفر صاد ق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ مٹی اور گارے کے ساتھ اپنے ہاتھ سے دیوار بنائی ہے ۔ تو اس کے دین کے پاک ہونے پر دلیل ہے ۔ اور اگر اینٹ چونے کی بنائی ہے ۔ تو دین میں اس کے تباہ حال ہونے کی دلیل ہے اور اگر دیوار چونے اور پتھر سے ہے ۔ دلیل ہے کہ دینار پر فریفتہ ہو گا اور آخرت کا طالب نہ ہو گا ۔

0/Post a Comment/Comments