خواب میں دیہات دیکھنا

خواب میں دیہات دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نا معلوم گاؤں میں ہے ۔ تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور اگر اس گاؤں کا نام معلوم ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ گاؤں سے باہر نکلا ہے تو نیکی پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ کسی گاؤں میں گیا ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ شہر سے گاؤں میں جاکر آباد ہوا ہے کہ جس میں نعمت ہے تو خیر و برکت اور عزت و اقبال پر دلیل ہے ۔اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بدی اور بدبختی پر دلیل ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ کسی گاؤں میں گم ہو گیا ہے تو خیر پر دلیل ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے نا معلوم گاؤں دیا ہے یا خریدا ہے یا بنایا ہے ۔ دلیل ہے کہ گاؤں کی قدر عمارت پر خیر و منفعت پائے گا اور اس کے خلاف دیکھے تو نقصان پر دلیل ہے ۔

0/Post a Comment/Comments