خواب میں قالین دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں بچھا ہوا قالین دیکھنا درازی عمر اور کام کے پورا ہونے پر دلیل ہے ۔ اور جس قدر قالین دراز ہو گا ، بہتر ہو گا ۔ اور اگر قالین لپیٹا ہوا ہے تو عمر کے نقصان پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ چھوٹے قالین پر بیٹھا ہے اور وہ اس کے نچے فراخ ہو گیا ہے دلیل ہے کہ عیش اور روزی فراخ ہو گی ۔ اور اگر اپنے ہاتھ سے لپیٹ کر گھر کے گوشہ میں رکھ لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی عزت اور دولت کو تباہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے قالین پشت (پشت:پیٹھ)پر رکھا ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے ۔
حضرت جابرمغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز اور پاکیزہ قالین ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر نعمت فراخ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ پرانا اور پھٹا ہوا قالین ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر عیش کی تنگی ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ نا معلوم قالین ڈالا ہوا ہے دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے پاس ہے جاتا رہے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو نیا قالین ملا ہے اور اس نے گھر میں بچھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ دولت اور اقبال پائے گا اور اس کی عمر دراز ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قالین دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)کام کا بننا(۲)درازی عمر(۳)فراخ روزی(۴)عزت ودولت(۵)عیش کی دشواری(دشواری :تنگی روزی)(۶)گنا ہ ۔
ایک تبصرہ شائع کریں