خواب میں جانماز دیکھنا

خواب میں جانماز دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نمازکا دیکھنا بہتری ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ مسجد میں مصلے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ ملک حجاز کے سفر کو جائے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وا تخنو امن مقام ابراھیم مصلی(اور مقام ابراہیم پر جائے نماز بناء)خاص کر اگر دیکھے کہ مسجد میں اعتکاف بھی کیا ہے ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ جائے نماز پشم کا یا سوت کا ہے ۔ دلیل ہے کہ طاعت اور عبادت میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جانماز جل گیا ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جا نماز پشمینہ کا ہے دلیل ہے کہ اس کی عبادت ریا کاری کی ہو گی ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ حق تعالیٰ کو سجدہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگ مرد اور رئیس پر فتح مند ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ غیر حق کو سجدہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دل کی مراد پوری نہ ہو گی ۔حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی سردار کو سجدہ کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے دکھ پہنچے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افتعبون من دون اللہ مالا ینفعکم ولا یضرکم(کیا تم غیر اللہ کی عبادت کرتے ہو۔ کو تمہیں نہ تو نفع دیتا ہے اور نہ نقصان دیتا ہے )

0/Post a Comment/Comments