خواب میں وزن کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں ترازو ہے ۔ اور کچھ تولتا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں انصاف کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درست تولتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سچائی پر حکم کرے گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وزنوا بالقسطاس المستقیم (اور صحیح ترازو کے ساتھ وزن کرو) اگر دیکھے کہ درست تولتا ہے ۔ اگر اہل علم سے ہے تو قاضی ہو گا ۔ اور اگر عالم نہیں ہے تو دلیل ہے کہ قاضی کا محتاج ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں صحیح تولنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)صحیح حکم(۲)نیکی(۳)انصاف کی محتاجی(۴)حاکم بننا۔ اور اگر وہ صحیح نہ تولی تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

0/Post a Comment/Comments