خواب میں بٹیر دیکھنا

خواب میں بٹیر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ بٹیر پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے غلام کے فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بٹیر اس کے ہاتھ سے اڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے غلام کا فرزند مرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بٹیر مال اور حلال روزی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وانز لنا علیکم المن والسلوی(اور ہم نے تم پر من اور سلوی اتارا تھا) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بٹیر کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔(۱)غلام کا فرزند(۲)حلال کی روزی(۳)منفعت(۴)خیرو مال۔

0/Post a Comment/Comments