خواب میں سواری کرنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے سواری کی ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے گھوڑا اور ہتھیار اور نعمت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سواروں کے ساتھ پھرتا ہے ۔ اور سوار اس کے تابعدار تھے ۔ دلیل ہے کہ ایک جماعت پر حکومت کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ نا معلوم سواروں نے اس کو دنیا کے سامان میں سے کچھ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کوکسی مسافر سے فائدہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم سواروں نے کچھ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو آشنایا دوست سے کچھ فائدہ پہنچے گا ۔ اور اگر سواروں کو نیلے لباس اور گندوں اور دبلوں گھوڑوں پر دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں