خواب میں بادشاہ کو دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ سرائے یا مسجد یا کسی شہر یا کسی گاؤں کو کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ رنج اور مصیبت پہنچے گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ان الملوک اذا لحمو ا قریتہ افسد و ھا (کہ بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو خراب کر دیتے ہیں ) اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں بادشاہ پر غالب آیا ہے ۔تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہو گی اور مطلب کو پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو قسم دیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ تخت سے گرا ہے یا اس کا تخت ٹوٹا ہے یا گھوڑے نے اس کو دولتی ماری ہے یا اس کی تلوار ٹوٹی ہے یابیل نے اس کو سینگ مارا ہے اور اس کو زخمی کر دیا ہے ۔یہ سب سلطنت کے زوال کے نشان ہیں ۔ اور اگر عادل بادشاہ یہ دیکھے ۔ تو عدل کے مطابق اس سے شرف اور بزرگی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے بہت بڑا بساط بچھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دنیا کا ملک حاصل ہو گا اور اس کی عمر دراز ہو گی ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر بادشاہ اپنے کام میں نیک ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر اور مرتبہ زیادہ ہو گا ۔ اور اگر مرے ہوئے بادشاہ کو کشادہ اور خوش دیکھے اور اس سے باتیں کرے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا اور اس کے مردہ شغل زندہ ہوں گے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں