خواب میں باجے کے ساتھ گانا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرود بے ہودہ بات اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سرود دوسرے سازوں کے ساتھ ، جیسے کہ باجہ اور بانسری کے ساتھ گاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اندوہ اور مصیبت زیادہ ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ سرود سنتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سنے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ گاتا ہے ۔ اگر بازار میں ہے ۔ دلیل ہے کہ مالدار لوگ رسوا ہوں گے اور درویشوں کو غم ہو گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں گانا یا سننا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)بے ہودہ کلام (۲)غم واندوہ (۳)مصیبت (۴)رسوائی (۵)جنگ (۶)علم وحکمت۔
ایک تبصرہ شائع کریں