خواب میں انگور کا شیرہ دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعلیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں انگور کا شیرہ دنیا کی خیر اور منفعت ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ (اس سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ اور اس سے نچوڑتے ہیں)۔ اور اگر دیکھے کہ انگور سے شیرہ نچوڑتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کو مقرب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تازہ شیرہ کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر حلال روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیرہ مزہ میں رش ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور محنت سے روزی حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس شیرہ ہے تو خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ انگور سے شیرہ نچوڑتا ہے اور تلف کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال پائے گا ۔ اور شیرہ جس قدر تازہ اور شیریں ہو گا اس کی منفعت زیادہ ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں شیرہ چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حلال(۲)بہت سی نعمت (۳)علم و حکمت (۴)بغیر محنت کے نفع ۔
ایک تبصرہ شائع کریں