خواب میں تیرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب کے اندر صاف پانی میں تیرنا حیلے اور تدبیر کے ساتھ کسب کی طلب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ صاف پانی میں تیرتا ہے اور ڈوب گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کے مال میں غرق ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ دریا میں تیرا ہے اور کنارے پر نہیں جاسکا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو عمل سے روکے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تیرنا اس پر آسان ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام آسانی سے ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر تیرنا مشکل ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام میں مشکل ہو گی ۔اور اگر دریا کا کنارہ نہ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ قید ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی نے اس پر غلبہ کیا اور وہ اس میں مر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمنوں کے ہاتھ میں ہلا ک ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ ڈوبنے میں نجات پائی ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کاموں سے سلامتی پائے گا اور آخرت کے کام میں مشغول ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو پانی نیچے ڈوبا لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم لاحق ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے سے زمین پر آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔
 حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دریا میں تیر کر باہر نکلا ہے اور کپڑ ے پہنے ہیں دلیل ہے کہ بادشاہ کے کاموں سے خلا صی و نجات پائے گا ۔اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل بھی خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بڑی نہر سے تیر کر نکلا ہے اور کنارے پر آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے شغل سے نجات پائے گا ۔ اور اگر اس کے خلا ف دیکھے تو دلیل ہے کہ شغل میں رہے گا ۔

0/Post a Comment/Comments