خواب میں ہم سفر دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مصلح اور پار سا آدمی کی صحبت دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی زندگی دیانت اور درستی سے ہو گی ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تباہ کاری اور فساد پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کی ہمراہی بادشاہ کے ساتھ ہے ۔ دلیل ہے کہ علم اور عقل پائے گا۔ اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر اپنی ہمراہی مشرک آدمی کے ساتھ دیکھے تو اس کو توبہ کرنی چاہیے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی سردار کی ہمراہی میں ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا پر معزور ہو گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں