خواب میں کچھ توڑنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز توڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اسکا نقصان ہو گا ۔ اگر ٹوٹی ہوئی چیز کسی دوسرے کی ملک ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا نقصان صاحب خواب پر لوٹ آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اعضاء میں سے کوئی عضو ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کہ کسی خویش کو جو اس عضو سے تعلق رکھتا ہے غم اور مصیبت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ گانے کے ساز جیسے چنگ اور باب اور طنبو ر اور بانسری میں سے کسی کو توڑا ہے تو یہ فعل خوشی پر دلیل ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں