خواب میں گردن کا زیور دیکھنا

خواب میں گردن کا زیور ددیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی گردن میں سونے یا چاندی کا طوق ہے ۔ دلیل ہے کہ ولایت پائے گا۔ اور اس میں انصاف کرے گا۔ اور اگر لوہے کا طوق دیکھے کہ بد دیانت ہو گا ۔ اور اس کے دین میں خرابی ہو گی ۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنی گردن میں طوق دیکھے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹا دعویٰ کرئے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنی گردن میں سنہری طوق دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ولایت پائے گا اور اگر تانبے یا لوہے کا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گردن میں طعق کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)حج (۲)ولایت (۳)خصوصیت (۴)امانت (۵)غلام  (۶)کنیز۔ اور اگر میں اپنے گھوڑے کی گردن میں طوق دیکھے ۔دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال اور بزرگی پائے گا۔


0/Post a Comment/Comments