خواب میں تھال دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طشت(تھال) نو کرانی ہے یا گھر کی خدمت کی کنزی ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا طشت ٹوٹ گیا ہے ۔ دیل ہے کہ وہ عورت اس سے جدا ہو گی یا مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں طشت نیک عادت والی کنیز ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے پانی کا طشت دیا ہے ۔ اور اس نے پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ طشت ٹوٹا اور پانی بہہ رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ کنیز مرے گی اور فرزند رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پانی گرا اور طشت سلامت رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند مرے گا اور کنیز بچے گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں طشت چار وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت(۲)کنیز(۳)فرزند(۴)عورتوں سے منفعت۔
ایک تبصرہ شائع کریں