خواب میں پیٹ دیکھنا

خواب میں پیٹ دیکھنا

اس کی تعبیر میں اہل تعبیر کے تین فرمان ہیں ۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ شکم ظاہر اور باطن میں مال ہے حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شکم فرزند ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ شکم خواب میں اپنے خویشوں پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا پیٹ بڑا ہو گیا ہے ۔ تو زیادتی مال اور فرزند اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا شکم چھوٹا ہے اور اس کی کھال میں کچھ نقصان ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال اور فرزند کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جو کچھ پیٹ میں ہے سب باہر نکلا ہے اور دھویا ہے اور پھر اپنی جگہ پر رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا اور مطلب حاصل ہو گا ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پیٹ میں سے فرزند نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے ایسا لڑکا ظاہر ہو گا کہ اس کی اہلیت کا مرتبہ اور عزت بڑھائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر کوئی اپنے شکم کو سوجا ہو ا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر کوئی اپنے شکم کو چرا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مصیبت پہنچے گی ۔ اور اگر کوئی اپنے پیٹ پر بال اگے ہوئے دیکھے دلیل ہے کہ اس پر عیال کی طرف سے قرض پڑے گا ۔ اور اگر کوئی اپنے پیٹ سے منڈے ہوئی بال دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بے غم ہو گا اور قرض سے سرخرو ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے شکم میں سوراخ ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا عیال اس کا مال کھائے گا ۔

0/Post a Comment/Comments