خواب میں آڑو دیکھنا

خواب میں آڑو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں شفتالو زرد بیماری پر دلیل ہے ۔ اگر موسم پر ہے تو تھوڑا نقصان ہے اور اگر شفتالو زرد نہیں ہے اور شریں ہے تو کنیز پر دلیل ہے ۔ اور اگر اپنے وقت پر ہے تو اس کو مال ملے گا ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شفتالو پانچ وجہ پر ہے۔ (۱)کنیز (۲)لڑکا (۳)بیماری (۴)مال (۵)مسافر آدمی کی طرف سے منفعت۔  اور اگر دیکھے کہ شفتالو کی گٹھلی توڑی ہے اور کھانے میں کڑوی ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر شریں ہے ۔ دلیل ہے کہ بے اصل آدمی سے اسی قدر مال اور منفعت حاصل کرے گا ۔


0/Post a Comment/Comments