خواب میں بکرا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری خواب میں بڑی عورت ہے۔ اس کی شرح حرف گاف میں بیان ہو چکی ہے اور یہاں بھی کچھ بیان کیا جاتا ہے۔ اگر دیکھے کہ بکرے پر بیٹھا ہے اور وہ اس کا تابعدار ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس کا فرماں بردار ہو گا۔ اور اگر بکری جنگ کرتی ہے اور بکرا اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرے کے سینگ بڑے اور مضبوط ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب قوی اور تونگر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرے کا چمڑا اتارا ہے اور اس کا گوشت جدا کیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی پر غالب آئے گا اور اس کا مال لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرے کو ذبح ہونے سے چھڑایا ہے دلیل ہے کہ غم سے رہائی پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بکری اس کے ساتھ لڑتی ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی عورت اس کے ساتھ مکر اور حیلہ کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کا گوشت اس کے گھر میں سے کسی دوسرے کے گھر میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت کسی دوسرے شخص کے عشق میں مبتلا ہو گی۔
حضرت جعفر صادقؑ نے فرمایا ہے کہ بکرا خواب میں چھ وجہ پر ہے: (1) امام (2) خلیفہ (3) امیر (4) رئیس (5) مال (6) فرزند۔
ایک تبصرہ شائع کریں