خواب میں توت کھانے کی تعبیر

خواب میں توت کھانے کی تعبیر

خواب میں توت کھانا روزی ہے اور شہتوت یعنی لمبے سیا ہ کھٹے کا کھا نا غم و اندوہ ہے ۔
 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شیریں توت موسم میں کھنا دلیل ہے کہ اسی قدر اپنے کسب سے روزی پائے گا ۔ اگر یہ توت کے موسم پر دیکھے تو بے موسم سے نہایت اعلیٰ ہے اور اگر موسم پر نہیں ہے تو غم اندوہ کی دلیل ہے ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ توت شیریں کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ جوان آدمی سے مزدوری اور صلہ (صلہ:انعام ) اور عطا پائے گا ۔ اور اگر میں دیکھے کہ شہتوت لمبے لمبے کالے اور کھٹے کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ غمگین اور فکر مند ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں توت تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال ۔ دوم ، کسب سے منفعت۔ سوم ، عورت کے لئے جھگڑ نا ۔


0/Post a Comment/Comments