خواب میں بادشاہ کا حکم سننا
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو لٹکانے کا حکم دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حشمت (حشمت :بدبہ، بزرگی و مرتبہ ) اور بزرگی پائے گا لیکن اس کے دین میں خلل پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو لٹکے ہوئے دیکھتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس قوم پر حکومت او ر سرداری پائے اور اگر دیکھے کہ لوگ جمع ہیں اور اس کو لٹکا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار اور فرمان روا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی با معلوم بوڑھے نے اس کو لٹکا دیا ہے اور لوگ اس کا نظارہ کر رہے ہیں تو دلیل ہے۔کہ مخلوق پر حاکم ہو گا ۔ خاص کر اگر اپنوں کو بھی نظارے میں شامل دیکھے اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو لٹکا دیا ہے اور کسی نے اس کا نظارہ نہیں کیا ہے بلکہ اپنے آپ کو خود ہی لٹکا ہوا دیکھا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اپنوں پر حکومت کرنی چاہتا ہے۔ لیکن اس کا کوئی شخص مطیع (مطیع نہ ہو گا :کوئی فرمانبرداری نہ کرے گا) نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لوگوں نے لٹکایا ہے اور رسی کٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو بزرگی اور عزت اور مرتبے سے گرنے کی دلیل ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں