خواب میں چڑیا دیکھنےکی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چڑیا کو دیکھنا با قدر و مرتبہ مرد ہے ۔ اگر پارسا ہو یا نہ ہو ۔ اگر دیکھے کہ اس کو دام (دام :جال ، پھندہ وغیرہ )اور حیلے سے پکڑا ہے کہ بے قدر آدمی کے ساتھ مکر و حیلہ کرے گا اور اس کو مغلوب کرے گا۔اوراگر دیکھے کہ چڑیا کو پکڑا ہے تودلیل ہے کہ با قدر عورت اس پر کامیاب ہوگی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ اسمرد کا مال گوشت کھائے ہوئے کے اندازے پر اس کو ملے گا۔ اوراگر دیکھے کہ چڑیا کو اس کے گھونسلے سے نکالا تو دلیل ہے کہ اس کو رنج اورملامت حاصل ہو گی۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے چڑیا کے بچے شکار کئے ہیں اور ان کی گردنیں توڑ کر جھول میں رکھے ہیں تو دلیل ہے کہ بچوں کا معلم بنے گا اور ان کے جسموں میں چھڑیاں سزا کے لئے لگایا کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ سرخ چڑیا کا شکار کیا ہے تو دلیل ہے کہ خوبصورت عورت کرے گا یا با جمال کنیز خریدے گا اور اگردیکھے کہ زرد چڑیا پکڑی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ بیماری زدر عورت کرے گا۔ اوراہل تعبیر بیان کرتے ہین کہ خواب میں چڑیا پانا فرزند یا غلام ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس اندھی چڑیا ہے تو دلیل ہے کہ بد آدمی اور حریص کے ساتھ محبت کرے گا۔ اور کہتے ہیں کہ خواب میں چڑیا کا پانا درویش آدمی کے لئے چھ درہم ہیں اور تو نگر شخص کے لئے چھ ہزار درہم ہیں جو پائیں گے۔ اور خواب میں چڑیا کا گھونسلہ دیکھنا خیر و نرمی اور امن کی دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ چڑیا کے بچوں کو گھر سے باہر نکالا ہے تودلیل ہے کہ اس کے حلال اورحرام کے فرزند ہوں گے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چڑیا آواز کرتی ہے اور اس کی آواز کو سنا ہے تو دلیل ہے کہ تعجب انگیز باتیں سنے گا۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں چڑیوں کی آواز تسبیح ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو بہت سی چڑیاں حاصل ہوئی ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی قوم کی سرداری کرے گا اور بہت سا مال پائے گا۔اور حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر کوئی شخص ایک چڑیا دیکھے تو فرزند ہے اور اگر دیکھے کہ بہت سی چڑیاں بولتی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو شور کرنے والے لوگوں سے کام پڑے گا۔ اور اگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چڑیا بخشی ہیں تودلیل ہے کہ اسی قدر مال پڑے گا۔اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو مارا یا اس کے ہاتھ مر گئی تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور فرزند مرے گا۔اوراگر دیکھے کہ چڑیا کا گھونسلہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند جنگل میں پیدا ہو گا اور بزرگ جسم ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چڑیا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے۔اول ، بادشاہ ۔ دوم، مال ۔ سوم ، مرد و بزرگ ۔ چہارم، خوبصورت غلام ، پنجم ، قاضی ۔ ششم ، سوداگر ۔ ہفتم ، ڈاکو آدمی ۔ ہشتم ، جھگڑا لو آدمی ،۔ نہم ، جماع کے لئے حریص شخص۔

0/Post a Comment/Comments