Khwab mein Aurat dekhna
Khwab mein aurat dekhna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing female in dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya book written by Ibn Sirin.
خواب میں عورتیں دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں جو ان عورت خوشی ہے اور بوڑھی عورت دنیا سے اور اس جہان کا شغل ہے ۔ اور عورتوں کو خواب میں دیکھنا بقدر خوبی اور جمال کے فربہی اور لاغری ہے اور بہترین عورت خواب میں ایسی عورت ہوتی ہے جو کہ معروف اور معلوم روزی کی فراخی ہے ۔اور بدصورت اور لا غر عورت قحط اور تنگی ہے ۔ اور عورتیں خوش اور آراستہ اس جہان دنیوی کی مراد ہے اور بوڑھی عورت گندی ، نامرادی اور بد حالی پر دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر عورت دیکھے کہ اس کے عضو تناسل ہے ۔جیسا کہ مردوں کے ہوتا ہے دلیل ہے کہ اس کو فرزند ہو گا اور وہ فرزند قوم اورخاندان پر بزرگ اور سردار ہو گا ۔ اور اگر جوان عورت دیکھے کہ وہ بوڑھی ہو گئی ہے ۔ تو خیر اور دین و دنیا کی صلاح پر دلیل ہے ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے عضو تناسل ہے اور جماع کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور بزرگی کم ہو گی ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے مردانہ لباس پہنا ہوا ہے ۔ اگر وہ عورت پارسا ہے ۔ تو خیرو صلاح پر دلیل ہے اور اگر وہ فسادی ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عورتوں کی دوستی اہل دنیا کے لئے مال کی زیادتی ہے اور اہل صلاح کے لئے علم ہے اور غریب عورت کی تاویل آشنا سے بہتر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت پر کوئی شخص دست درازی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس عورت کے اہل مالدار ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت فساد کے لئے بیگانے کے پاس گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ لڑکا جنے گی ۔ اور خیرو منفعت پائے گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عورتوں اک دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)شادی(۲)دنیا(۳)اس جہان کا شغل(۴)نعمت کی فراخی (۵)قحط(۶)تو نگری۔
ایک تبصرہ شائع کریں