Khwab Mein Chawal Dekhna
Khwab mein chawal dekhna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing Rice in dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya book written by Ibn Sirin.
خواب میں چاول دیکھنا
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاول دیکھنا مال ہے ۔ جو بقدر چاول دیکھنے کے حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہو گی اور خیر و نیکی پہنچے گی۔ اور اگردیکھے کہ پلاؤ کھایا ہے تو زیادہ بہتری اورنیکی کی دلیل ہے اور دودھ چاول کا کھانا نہایت ہی بہترہے ۔اور اگر دیکھے کہ دہی چاول کھاتا ہے تواس سے غم و اندوہ کی دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں چاولوں کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، مال و دولت۔ دوم، مراد کاحاصل ہونا ۔سوم ، خیر و منفعت ہے جو اس کو پہنچے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں