خواب میں گلاب کا پودا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا اچھی بات ہے۔ اگر بہت سے پودے دیکھے تو مال و نعمت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر پودا رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے اچھی بات سنے گا یا اس کو بوسہ دے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نبات کا ڈھیر ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) عمدہ بات (2) بوسہ دینا (3) منفعت اور مال (4) فرزندان (5) حلال کی روزی
ایک تبصرہ شائع کریں