خواب میں ہاتھ کا کنگن دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں کڑے عورتوں کے لیے شوہر ہیں اور مردوں کے لیے غم و اندوہ ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس چاندی کا کڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ کم ہو گا ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو کڑا دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند یا بھائی پیدا ہو گا ۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو شوہر کرے گی ۔حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھوں میں کڑے ہیں ۔تو دلیل ہے کہ اس کو کوئی مال اور نعمت رنج سے حاصل ہو گا ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کڑوں کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)ریاست (۲)حکومت (۳)مکر (۴)غم (۵)بردار یا فرزند۔
ایک تبصرہ شائع کریں