خواب میں شراب پینے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں شراب مال حرام ہے جو لڑائی اور جھگڑے سے حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ شراب میں غرق ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت بڑے فتنے میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی شراب ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو منفعت حاصل ہو گی۔حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ شراب پی کر مست ہوا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی۔ اوراگر دیکھے کہ وہ دوسروں کے سات شراب پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر جنگ اور جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شراب نہر یا دریا میں جاری ہے اور وہ اس میں تیرتا ہے۔دلیل ہے کہ فتنے میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شراب کا پیالہ اس کے ہاتھ میں ہے اور اس کے مصاحب نے لیا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیاوی عیش کے باعث جنگ اور خصومت میں پڑے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شراب کو پانی میں ملا کر پیتا ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ مال لگے گا کہ کچھ حلال ہو گا اور کچھ حرام ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ وہ شراب بیچتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال برباد کرے گا اور والی کا شراب پینا اس کے معزول ہونے پر دلیل ہے۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شراب تین وجہ پر ہے: (1) پوشیدہ نکاح (2) مال حرام (3) اس جہان کی نعمت۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے شراب کے لئے انگور ملتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بادشاہ یا رئیس کا مقرب ہو گا اور ان سے مال پائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں