خواب میں شربت پینا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں میٹھے شربتوں کا پینا جیسے شربت سیب ، شربت انار ، شربت ترنج وغیرہ چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)دین (۲)منفعت (۳)فائدہ مند علم (۴)عمردراز (۵)عیش کی خوشی (۶)حق تعالیٰ کا ذکر ۔ لیکن جن شربتوں کی خوشبو ترش ہے ۔جیسے شربت ریواس ۔ شربت لیموں ، شربت نارنج وغیرہ خواب میں غم واندوہ ہیں ۔ لیکن کڑوے شربت جیسے شربت مورد ۔، شربت زو فا کا پینا دین اور دنیا کے فائدے کی دلیل ہے ۔ لیکن جو شربت کہ مز ے میں معتدل اور خوشبودار ہیں ۔ جیسے شربت عودم شربت بنفشہ، شربت گل کا خواب میں پینا خیر اور خوشی اور تعریف پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جن شربتوں کی خواب میں بطور دوا کے پئے ۔ وہ دین کی صلاح پر دلیل ہے اور جو دوا کے مطلب کے نہیں ہیں ۔ تو دنیا کی خیر اور صلاح پر دلیل ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں