خواب میں شہد دیکھنا
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد مالوں میں سے غنیمت اور کاموں میں سے نیکی ہے کیونکہ اس میں دردوں کے لئے شفا ہے اورشہد بڑا رزق ہے۔فرمان حق تعالیٰ ہے: فیہ شفاء للناس (اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے) حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ شہد کاکھا نا تین وجہ پر ہے ۔اول ، روزی حلال۔ دوم ، منفعت ۔ سوم ، دل کی مراد پانا ۔ اور شہد ایسا رزق ہے کہ بے منت پہنچتا ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: وانز لنا علیکم المن و السلوی اور ہم نے تم پر من اور سلویٰ اتارا ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں