خواب میں سورۃ آل عمران پڑھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے سو رہ آل عمران پڑھی ہے ۔ دلیل ہے کہ تمام برائیوں سے امن میں رہے گا اور پاک ہو گا اور اس کی عاقبت بالخیر ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ آیت شہد اللہپڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی قضا پر راضی ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا ۔ اور لوگ اس کو عزیز رکھیں گے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آیت قل اللھم مالک الملکپڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور عزت اور مرتبہ پائے گا اور اس کی مرادیں پوری ہوں گی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں