خواب میں تسبیح پڑھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تسبیح کرنا حق تعالیٰ کے فرمان کی تا بعداری ہے اگر کوئی میں دیکھے کہ تسبیح کرتا ہے تو دلیل ہے کہ فرمان حق کا مطیع ہو گا اور غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خوان میں اپنے ساتھ تسبیح رکھتا ہے تو اس کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔ لیکن اس کو اس کا اجر وثواب ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تسبیح کے ساتھ حق تعالیٰ کا شکر کرتا ہے تو دلیل ہے کہ د ین میں قوی ہو گا اور مال پائے گا ۔ اور اگر یہ خواب کوئی والی ملک دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا ملک آباد ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : لئن شکر تم لا ز یکم(اگر تم شکر گزار ہو گے تو ہم تمہیں اور ز یادہ دیں گے)
ایک تبصرہ شائع کریں