Khwab Mein Duwa Mangna
Khwab mein duwa mangna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing a pray in a dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya.
خواب میں دعا مانگنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دعا کرنا مراد کا پورا ہونا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے لیے دعا مانگی اور بخشش چاہی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ اور کام خیرسے ہو گا اور مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی مصلح کے لیے دعا کی ہے ۔ دلیل ہے کہ ظلم اور فساد کی طرف مائل نہ ہو گا ۔ اور امر معروف بجالائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلقت کے لیے دعا کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ خلقت کے لیے خیرخواہ ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ خاص دعا مانگی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اذ نادی ربہ ناء خفیا ً (جب اپنے رب کو نہایت پوشدگی سے پکارا) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ تاریکی میں دعا مانگی ہے ، اگر مصلح اور پارسا ہے ۔ تو حق تعالیٰ اس کو بخشے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھنے والا مفسد ہے تو توبہ کرے گا ۔ اور اگر کافر ہے تو اسلام لائے گا
ایک تبصرہ شائع کریں