خواب مین داڑی دیکھنے کی تعبیر

Khwab Mein Darhi Dekhna

Khwab mein malta dekhna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing  Beard in a dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya.

خواب مین داڑی دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈارھی مرد کے لئے آرائش ہے ۔ اورا س کی خانہ داری ہے ۔ اور حدیث شریف میں وارد ہے کہ حق تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جس کو تسبیح یہ ہے ۔ سبحان من زین الرجال با للحی والنساء با لذوائب(پاک ہے وہ ذا ت کہ جس نے مردوں کو ڈا ڑھی سے اور عورتوں کو گیسوؤں سے زینت دی ہے ) اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی لمبی ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا خانہ داری کا کام بن جائے گا ۔ لیکن اگر لمبائی میں ناف سے بڑھ جائی تو غم واند وہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی کا ناخن سے آراستہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی عورت کو بیمار دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے ڈاڑھی کا خضاب کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا حال لوگوں پر ظاہر کرے گا اور نہیں چھپائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی کو زمین پر گھسیٹتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی کٹی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال اور مراد اور مرتبے کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی بردباری اور نرمی زیادہ ہو گی ۔ لیکن غمگین ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو دانتوں سے کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ کو نقصان ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی بیماری کے باعث گرگئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو ناگہانی موت سے ڈر ہے اور اس کا مال اور آبرو بھی زائل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو کنگھا کرتا ہے اور اس کو خوشبودار دھونی دیتا ہے ۔ اور اس پر گلاب چھڑکتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ اس کے شکر گزار ہوں گے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی دراز ہو کر ناف کے نیچے تک ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی پر ہاتھ پھیرا ہے ۔ اور کچھ حسہ ہاتھ میں رہا ہیاور اس کو گرا دیا ہے ۔
دلیل ہے کہ مال اس کے ہاتھ سے جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کا کچھ حصہ کسی چیز میں ڈال کر محفوظ رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال کو نگاہ میں رکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی چھوٹی ہے ۔اگر قرض دار ہے قرض سے نجات ہو گی اور اگر غمگین ہے تو بے غم ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈ ڑھی زمین پر گر گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی اکھاڑی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت ایک دم جائے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی سے سفید بال نکالتا ہے ۔دلیل ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وا صحابہ وسلم کے خلاف سنت ہے ۔
حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے سر کے بال حج کے موسم میں خانہ کعبہ میں تراشے گئے ہیں اگر قرضدار ہے تو قرض سے نجات پائے گا اور غم سے چھوٹے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اور ڈا ڑھی ایک دم منڈھی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی حرمت اور اور آبرو زائل ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ بے وجہ اس کی ڈاڑھی تھوڑی تھوڑی گرتی ہے اور کم ہو رہی ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ساری ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی حرمت میں تھوڑا نقصان ہو گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی ہے ۔دلیل ہے کہ غمگین ہو گی اور ایسا کام کرے گی کہ رسواہو گی۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہرگز فرزند نہ ہو گا اور لڑگا ہو گا تو باحشمت اور قوی ہو گا ۔ اور اگر نا بالغ لڑکا اپنی ڈاڑھی دیکھے ۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں پڑے گا۔اور اگر دیکھے کہ کسی کی ڈاڑھی پکڑی اور گھسیٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس کی میراث لے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈاڑھی دس وجہ پر ہے ۔(۱)خرید و فروخت(۲)عزت ومرتبہ(۳)بلند مرتبہ(۴)ہیبت (۵)مروت(۶)نیکی(۷)آرام (۸)مال (۹)فرزند(۱۰)بزرگی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ولقد کر منابنی الم(اور ہم نے اولاد آدم کو مکرم بنایا ہے )لیکن خواب میں حاجیوں اور قیدیوں کا ڈاڑھی مو نڈانا نیک ہے ۔

0/Post a Comment/Comments